سکوٹ( انوارالحق راجہ سے ) بحریہ اسکول اینڈ کالج فاؤنڈیشن چوآخالصہ میں سالانہ ونل اسپورٹس گالا مختلف کیمپسز کی شاندار شرکت، مہمانِ خصوصی ڈی ای او داود کیانی بحریہ اسکول اینڈ کالج فاؤنڈیشن چوآخالصہ کے زیرِ اہتمام سالانہ زونل اسپورٹس گالاانتہائی عمدہ اور منظم انداز میں منعقد ہوا، جس میں فاؤنڈیشن کے متعدد کیمپسز کے طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ شریک کیمپسز میں **بی ایف سی مری، بی ایف ایس اڈیالہ، بی ایف سی ساگری، بی ایس سی دھمیال، بی ایف سی کہوٹہ، بی ایف سی کوٹلی ستیاں اور بی ایف سی چوآخالصہشامل تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داود کیانی تھے
جنہوں نے بچوں کی شاندار کارکردگی، نظم و ضبط اور مؤثر تربیت کی تعریف کرتے ہوئے اس ایونٹ کو بہترین تربیتی سرگرمی قرار دیا اسپورٹس گالا کے تمام انتظامات پرنسپل بی ایف سی چوآخالصہ سر نصیر اقبال اور جملہ سٹاف نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سرانجام دیے، جن کی کاوشوں کو معززین، والدین اور تمام شریک اداروں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ایونٹ میں بیڈمنٹن، ریلے ریس، لانگ جمپ، جنیون تھرو، رکشا ریس سمیت مختلف دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جن میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور حاضرین کی جانب سے خوب داد وصول کی
مہمانِ خصوصی داود کیانی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا بحریہ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اسپورٹس گالا بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر میں پرنسپل نصیر اقبال اور تمام بحریہ کیمپسز کے سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل نصیر اقبال نے تمام شریک طلبا، اساتذہ اور مہمانان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔