راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ میں ایک بار بانیٔ پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانیٔ پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی میں منگوائی جاتی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کروائی جاتی ہے۔