عوامی آواز کو ایوان تک پہنچانے میں انتہائی مثبت کردار ادا کرنے والے نوجوان صحافی ارسلان ایاز کے خلاف تھانہ پھگواڑی میں درخواست دے دی گئی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)نوجوان صحافی،نجی چینل کے رپورٹر اورسوشل میڈیا پر عوام کی آواز کو ایوان تک پہنچانے والے انتہائی حق گو صحافی ارسلان ایاز کے خلاف تھانہ پھگواڑی میں ایک درخواست درج کر کے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کاروائی کیئے جانے کی رپورٹ پرضلع بھر کے صحافتی،سیاسی، سماجی کاروباری اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

ایسے میں نوجوان صحافی اسلان ایاز جو مری اور اس کے مضافات میں عوامی آواز کو ایوان تک پہنچانے میں انتہائی مثبت کردار ادا کرنے رہے ہیں ہر آواز حق کیلئے دن رات تکلیف دے مسافتوں کو طے کر کے بر وقت موقع پر پہنچتے ہوے مظلوموں کی آواز بنے ہوے ہیں،

ان کے خلاف تھانہ بھگواڑی کے عاقب جاوید نامی ایک اہلکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور پوسٹ کے اپ لوڈ کیئے جانے پر درخواست تھانہ پھگواڑی میں دے دی گئی ہے۔

ایسے میں سائبر کرائم ونگ کو ارسلان ایاز کے خلاف کاروائی عمل میں لئے جانے کیلئے کہا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ صحافی ارسلان ایاز نے ان دنوں معصوم اور پسے ہوے مظلوموں اور مقامی انتظامیہ اور پولیس کی چیرہ دستیوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس میں ہر طبقہ سے وہ دعائیں لے رہے ہیں جبکہ ضلع مری میں عام طور پر صحافیوں کو مقامی انتظامیہ و پولیس کا ”شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار اور ”ٹاوٹ” تصور کیا جاتا ہے۔

ادھر مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم سمیت دیگر نے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر شدید مذمت کرتے ہوے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔