فیض احمد فیض ہال میں گوشہ وحید احمد کا قیام۔۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر وادیب ڈاکٹر وحید احمد کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
واہ کینٹ کے معروف ادبی،علمی و سماجی مرکز فیض احمد فیض ہال میں صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب سابق ملٹری اکاؤنٹٹ جنرل ڈاکٹر وحید احمد کی سالگرہ کے موقع پر نادرونایاب کتب پر مبنی گوشہ ڈاکٹر وحید احمد کا قیام عمل میں لایا گیا تقریب کے میزبان سیاسی و سماجی شخصیت ملک آصف محمود نے ملک کے مختلف شہروں سے آئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
وطن دوست فورم،اردو والے اور پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کا مقصد افراد معاشرہ بالخصوص نوجوان نسل کو کتب بینی اور ادب شناوری سے بہرہ ور کرنا تھا۔
تقریب کے منتظمین میں ملک آصف محمود،حفیظ اللہ قریشی،راجا اعجاز گوہر اور عفت رؤف شامل تھے اس موقع پر تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ علی رضا اور نعت رسول مقبول کی سعادت صاحب زادی تمکنت رؤف امیر کو حاصل ہوئی۔
مقررین نے صاحب محفل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ادب پروری کے لیے ہر ممکن معاونت کی پیش کش کی تقریب کے مقررین میں واحد سراج میر،ذاہد گل خٹک،ڈاکٹر شیر علی، منظور حسین حسرت،شکیل اختر،عبد الوحید،نوشابہ ہاشمی،،محمد حنیف شنکیاری سعید سادھو،سعید اختر ملک،طالب انصاری،ملک نجیب الرحمن ارشد،فیصل عزیز شامل تھے معروف ادبی رسالے “شعرو سخن “کے ایڈیٹر جان عالم نے صاحب تقریب سے متعلق خوبصورت شخصی محاکمہ پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔ گوشہ وحید احمد کا افتتاح بدست مہمان خصوصی کیا گیا جس کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
