لاہور (حذیفہ اشرف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی المناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔مریم نواز شریف نے حادثے کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔