وزیراعظم آزاد کشمیر کا اہم اقدام، اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر نے اساتذہ برادری کا سولہ سالہ سکیل اپ گریڈیشن کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا۔ ایلیمنٹری مدرسین کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔

اساتذہ اکرام نے وزیراعظم کے اس اقدام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ آزاد کشمیر نے تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر کے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔