کلر سیداں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محبوب اسٹریٹ کے رہائشی شاہد مصطفیٰ ولد محمد شفاعت کے گھر میں گزشتہ دنوں نامعلوم چوروں نے داخل ہو کر لیپ ٹاپ، نقدی، پرفیوم اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 881/25 بجرم دفعہ 457/380 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کی۔تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایس ایچ او کلر سیداں نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔