راولپنڈی ریمز نے ٹی سی ایل ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے انعام کے ساتھ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجالیا۔
ٹیم اونر بھائی رفیق گھیلان کلاں، اسپانسر راجہ وسیم پومی، اور کپتان و آئیکون پلیئر تیمور مرزا کی بہترین قیادت میں ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔
سیمی فائنل میں جب ٹیم کو 117 رنز درکار تھے، تو تیمور مرزا نے 80 رنز کی لاجواب اننگ کھیلی، جبکہ اسد شاہ نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔
فائنل مقابلے میں فہد میاں چنوں کے مد مقابل فرید میاں چنو کی ٹیم کو راولپنڈی ریمز نے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بلے بازوں میں تیمور مرزا، اسد شاہ، مسٹر 360 ثاقب لیفٹی میانوالی ، نے کمال کی بیٹنگ کی، جبکہ گیند بازی میں شانی لفٹی، وسیم شنواری اور انعام لفٹی میانوالی نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ویلڈن آل ٹیم تیمور مرزا اسد شاہ ، ثاقب لیفٹی ، اسامہ صائم ،توصیف شاہ ، صیام پنڈ،قیصر باجوہ ، انعام لفٹی ، شانی لفٹی ، چھوٹا عمری، اسامہ مرزا، وسیم شنواری
ٹیم اونر بھائی رفیق گھیلاں کلاں، سپانسر راجہ وسیم پومی، ملک غفور اہلیان تھانہ چونترہ اہلیان راولپنڈی اور پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد۔