شان مسعود کو انٹرنیشنل کرکٹ اور پلیئرز امور کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو انٹرنیشنل کرکٹ اور کھلاڑیوں کے امور کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، شان مسعود اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت کھلاڑیوں کے تربیتی، فلاحی اور پیشہ ورانہ معاملات میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، یہ تقرری پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو مضبوط بنانے اور کھلاڑیوں کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔