راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی والے سکولوں اور اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلیں ، ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے ، ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بھر کے سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی کانفرنس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص نتائج پر تشویش کااظہار کیاگیا اورراولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج سکول وائز بھجوائیں ۔سکولوں کی جانب سے بھجوائی جاننے والی تفصیلات چیک کرایا جائے گا، غلط معلومات بھجوانے کے علاوہ ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
