حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔

نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹس کے بیرونی صفحات کا رنگ پہلے جیسا ہی رہے گا، پاسپورٹ کے اندرونی صفحات کا رنگ تبدیل کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹس میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا، نئے پاسپورٹس میں جدید سیکورٹی فیچرز کو شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے وزارت داخلہ سے پاسپورٹ کے اندرونی صفحات کے رنگ اور ڈیزائن میں تبدیلی کی اجازت مانگی تھی۔