جہلم پولیس نے سیف سٹی کیمرے کی مدد سے تین خواتین ملزمان کو گرفتارکر لیا

جہلم پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ تین خواتین نے دھوکہ دہی سےایک شخص کو ایک لاکھ چودہ ہزار کی رقم سے محروم کردیا سیف سٹی جہلم کے جدید سرویلنس سسٹم نے فراڈ میں ملوث خواتین کے گینگ کو گرفتار کروا دیا۔ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے فوٹیجز پولیس کو فراہم کیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام خواتین کو گرفتار اور رقم برآمد کر لی گئی۔