جہلم پولیس کی کارروائی امبر گینگ کے دو ملزمان گرفتار اسلحہ و مال مسروقہ برآمد

ایس ایچ او تھانہ دینہ کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور نقب زنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث امبر گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ ،نقدی،مال مسروقہ اور موبائل فونز برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان سے چوری شدہ 02 عدد موٹر سائیکلز،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رائفل 44 بور معہ ایمونیشن،01 عدد چوری شدہ موٹر،04 عدد موبائل فونز مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی 04 لاکھ 57 ہزار روپے برآمد کر لی گی،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی