راولپنڈی (حذیفہ): پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی دی جائے تو وہ افغانستان کے تنازعے کو مذاکرات اور امن کے راستے سے حل کر سکتے ہیں۔اڈ *یالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن نورین خان نے ان کا پیغام میڈیا تک پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے مذہبی جماعت کے واقعے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے 9 مئی سمیت چار اہم واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پچھلے چار دہائیوں سے جنگ جاری ہے، اور اب جبکہ ہمارے ملک سے مہاجرین واپس جا رہے ہیں، انہیں اچانک زبردستی بھیجنا درست فیصلہ نہیں۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے افغان عوام کے دلوں میں پاکستان کے خلاف تلخی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو سیاستدانوں کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے، نہ کہ طاقت کے استعمال سے
