ضلع جہلم کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 13 اکتوبر بروز سوموار کو بند رہیں گے

جہلم (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر اتھارٹی نے 13 اکتوبر بروز سوموار کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ مذہبی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے کیا گیا تاکہ بچوں، سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اگر حالات معمول پر آگئے تو 14 اکتوبر بروز منگل کو تعلیمی گرمیاں بحال کر دی ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے تمام سربراہان کو ہدایت کی ہےکہ وہ والدین اور اساتذہ کو سکول بندش سے آگاہ کریں مزید ہدایات یا تبدیلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر یا تعلیمی اتھارٹی جہلم کی جانب سے اطلاع دی جائے گی