مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری نے ساملی سنٹوریم کا اچانک دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر مری کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ مری، ایکسین بلڈنگ، ایکسین ہائی ویاور ایکسین پبلک ہیلتھ بھی تھے۔
اس دورے کا مقصد ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کرنا تھا۔
ڈپٹی کمشنر مری نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ہیڈز سے بریفنگ لی انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہو سکے۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر مری نے ہسپتال کے عملے سے ملاقات کی ان کی حاضری، کارکردگی اور ڈیوٹی کے نظام کا جائزہ لیا اور انہوں نے عملے سے ہسپتال میں پیش آنے والے روزمرہ مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔
علاوہ ازیں،صفائی ستھرائی کے انتظامات، وارڈز کی حالت، ادویات کی دستیابی اور ان کی میعاد ختم ہونے ایکسپائری سے متعلق بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔