جہلم سے گرفتار ہونے والے محمد علی مرزا کے وکلاء نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکردی
انجینئر محمد علی مرزا کی لیگل ٹیم کی آج جیل میں ان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں انہیں اب تک کی تمام قانونی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی اور مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ موصوف گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے گرفتار ہیں پہلے انہیں جہلم ، پھر حافظ آباد اور اس کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ ان پر توہین رسالت ایکٹ 295 سی ، مذہبی انتشار اور بے حرمتی 295 اے ،بی کے تحت مقدمات درج ہیں
