گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرور میں انسدادِ ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مری(اویس الحق سے)ڈی،سی ضلع مری آغا ظہیر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ثناء رامچند، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر کامران رشید اور ایم،پی،اے بلال یامین کی زیر نگرانی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرور میں انسدادِ ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں عام شہریوں، طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی میں ڈینگی کٹس، آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔سیمنار میں موجود تمام معزز شرکاء کو پیغام دیا کہ آپ کے تعاون سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مری کی ہر یونین کونسل کو ڈینگی فری شہر بنائیں گے۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی مہم تیزی سے جاری ہے،اہم عوامی مقامات پر اسپرے، ڈینگی مانیٹرنگ اور لاروا کے خاتمے کی خصوصی ہدایات جاریں کر رکھی ہیں انھوں نہ کہا کہ فیلڈ ورکرز کو زیادہ اور سخت لاروا کے خاتمے کے لیے سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاریں کر رکھی ہیں۔