کلرسیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں محمد ظہیر سکنہ موہڑہ بھٹیاں (گوجرخان) کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 540 گرام چرس ملی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسی طرح دوسری کارروائی میں زبیر نعیم سکنہ رحمت آباد (راولپنڈی) سے 580 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے اسے موقع پر گرفتار کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔
