ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابرسرفراز الپا آج تھانہ پتریاٹہ میں کھلی کچہری سے عوام کو درپیش مسائل سنیں گے۔

مری(اویس الحق سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابرسرفراز الپا آج 16 ستمبر بروز منگل دن 3 بجے تھانہ پتریاٹہ ضلع مری میں کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے۔

آر،پی،او راولپنڈی نے ایسے میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری پولیس سے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالے کے لیے ہمراہ درخواست مقررہ مقام پر تشریف لائیں۔

شکایات کے ازالے کے لیےمتعلقہ افسران کوموقع پراحکامات جاری کیےجائینگے تاکہ ہر خاص و عام کو انصاف فراہم کیا جائے۔ایسے میں ضلع مری پولیس کے تمام افسران بھی موجود ہونگے۔