تحصیل کلرسیداں کے علاقہ سرصوبہ شاہ میں نوجوانوں کی خودکشیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں بالیماہ میں شاہد نامی نوجوان نے خودکشی کر لی، خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ پیش آیا ہے دو روز قبل خودکشی کی غرض سے اپنی گردن پر چھری پھیرنے والے عامر رضا کو ڈاکٹروں نے علاج کے بعد نئی زندگی دی تھی ،خودکشی کے بڑھتے واقعات پر علاقہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ،خودکشی کے واقعات کی وجہ زیادہ تر خانگی مسائل اور مہنگائی ہیں ایک ماہ کے دوران مسلسل اس طرح کے واقعات پر ہر کوئی تعجب کا شکار ہے
