راولپنڈی(اویس الحق سے)صحافت ایک مقدس اور پیغمبرانہ پیشہ ہے جو نہ صرف ہمیشہ سے ریاست کا چوتھا ستون رہا بلکہ اس نے ریاستوں کی تقدیر بدلنے میں سب سے اہم ترین کرداد ادا کیا جس کی پوی دنیا آج تک گواہ ہے۔ایسے میں ہمیں صحافتی اقدار کو سچائی کی کسوٹی پر پرکھتے ہوے حق و سچ کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا تا کہ ملک و قوم کی تقدیر کو بدلا جا سکےان خیالات کا اظہار وطن عزیز کے سینئر ترین صحافی جاوید صدیق کی زیر صدارت اور مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق کے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت میں ملک کے ممتاز صحافی سجاد عباسی کے تجربات و مشاہدات پر مشتمل کتاب ”صحافت بیتی“ کی تقریب پذیرائی کے موقع پر کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ صحافت سے متعلق انتہائی تجربات کے نچورڈ میں سجاد عباسی کی منفرد اور تحقیقی کتاب کو صحافتی تعلیم کے نصاب میں شامل کیا جائے تا کہ اس شعبہ سے منسلک ہونے والے ملک کے معمار صحیح طور پر مستفید ہو سکیں۔
اس موقع پر مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق کی 55سالہ صحافتی خدمات پر ابھرتے ہوے نوجوان صحافی ارسلان ایاز کی تنظیم Verse Makers of Murree کی جانب سے جاوید صدیق نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ امتیاز الحق کو پیش کیا ۔
تقریب سے اعزازی مہمانوں میں سینیئر صحافی آفتاب اقبال، ڈاکٹر کامران خان ستی، ممتاز اہل قلم محمد آصف مرزاء، مشہور کالم نگار پروفیسر اسلم کھوکھر،ڈاکٹر یاسر الخیری ڈاکٹر پروفیسر اشفاق کلیم،محترمہ شازیہ شاہین،ڈاکتر شکیل کاسیروی، عمر حفیظ اور محمد نصیر عباسی نے بھی اظہار خیال کیا۔
تقریب میں سابق جج و ایم،پی، اے راجہ شفقت، ضلع مری پریس کلب کے صدر عبد الحمید عباسی،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ طفیل اخلاق، مری یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
دوسر نشست میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے شعراء میں پروفیسر تنویر بٹ، معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر پروفیسر اشفاق کلیم، تیمور زولفقا محمد آصف مرزاء،راشد عباسی،سجاد عباسی،سہراب عباسی،منیر عباسی،کبیر عباسی،مفتی صدام سالک،عماد عباسی،اظہر راجہ، طاہر ایوب،حماد سکندر،نعمان عباسی،جواد باغی،حماد آصف تھے جبکہ اس اہم تقریب کی نظامت کے فرائص مری شہر کی سماجی و صحافتی شخصیت امجد بٹ نے ادا کیئے۔