بارہ ربیع الاول کے موقع پر دو پوٹھوہاری کتب کو سیرت ایوارڈ عطا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چھ ستمبر2025کو 12ربیع الاول کے موقع پرجناح کنونشن سنٹر میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں قومی مقابلہ کتب سیرت (پوٹھوہاری کیٹیگری) میں جناب شریف شاد کو انکی کتاب ”آقا کریم ؐ نیں معجزے اور پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے سیکرٹری جناب جنید غنی راجا کو انکے پوٹھوہاری نعتیہ مجموعہ ”کنڑیاں نور نیاں“پروفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہاتھوں سند امتیاز اورسیرت ایوارڈ سے نواز ا گیا،اس موقع پر دونوں شخصیات کو حکومت پاکستان کی طرف سے 75 ہزار روپے فی کس نقد انعام بھی دیا گیا۔شریف شاد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مسلسل تیسری بار انہیں یہ اعزاز مل رہا ہے۔