وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد میں اپنی تصویر لگانےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی۔

مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کےلئے تمام اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں۔