مری(اویس الحق سے)ہلیتھ انسپکٹر آفیسر ڈسٹرکٹ مری کرامت علی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مری میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کو آج بھی جاری رکھا گیا،آگاہی سرگرمیاں اور مہم کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ڈی،سی مری نے اجلاس میں کہا کہ ڈینگی مہم میں محکمہ صحت کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔اس مشکل وقت میں مری کی سیاسی قیادت،ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری ادارے اپنی مری کی عوام اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کئے جائیں اور تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی گئیں کہ مری کی تمام یونین کونسلز کا وزٹ جاری رکھیں اور عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کیا جائے تاکہ عوام خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اجلاس میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور زمہ داران موجود تھے۔
بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل،سی،ای،او ہیلتھ ،اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، تحصیل ہیلتھ انسپکٹر، انٹامالوجسٹ نے پھگواڑی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر کا دوراہ کیا اور اسکے علاؤہ متاثرہ ایریا میں ان ڈور اور اوٹ ڈور ایکٹیویٹی جاری رہی۔
ایسے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،کنٹونمنٹ ایریا،لوئر بازار،پھگواڑی ، سندیاں، علیوٹ، نیو مری،تریٹ ،انگوری،چارہان اور گہل کے علاقے میں آئی،آر، ایس اور فوگنگ کی گئی۔
انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت مری اور کوٹلی ستیاں کے ٹوٹل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 68 ہے۔محکمہ صحت ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج جبکہ تین جگہوں کو سیل کیا گیا اور 11 لوگوں کے چلان ہوئے اور اسکے علاؤہ 26 لوگوں کو بہتری کیلئے نوٹسز جاری ہوے۔
ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود عباسی نے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال پھگواڑی میں ڈینگی وارڈ کا وزٹب بھی کیا۔