تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کوٹلی اللہ یار میں چار بچوں کی ماں زہریلی گولیاں نگلنے سے جان کی بازی ہارگئی متوفیہ کے والد اشتیاق بیگ نے مؤقف اختیار کیاکہ میری بیٹی کی شادی آٹھ سال قبل قاسم حسین سے ہوئی میری بیٹی کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں مجھے بذریعہ فون اطلاع موصول ہوئی جب ہسپتال پہنچا تو اسکی ڈیڈ باڈی پڑی تھی مجھے یقین ہے قاسم حسین نے دو نامعلوم لوگوں کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو زہریلی گولیاں دی ہیں پولیس نے قاسم اور وقاص کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی
