اسلام آباد(اویس الحق سے)گزشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد میں معصوم بچوں کو اپنے جال میں پھنسا کر نازیبا تصاویر بنانے والے ملزم عبدالسمیع ولد عابد لطیف کو کھنہ پل اسلام آباد سے چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم بچوں کو بہلا پھسلا کر جنسی عمل میں ملوث کر کے تصاویر بناتا تھا۔
نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرن ( این سی ایم ای سی) کی جانب سے 9 رپورٹس موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملزم انتہائی ہوشیاری سے ہمیشہ نازیبا تصاویر اپنے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک گوگل ڈرائیو میں محفوظ کردیا کرتا تھا تاکہ کسی کو بھی نہ ہو سکے۔
تحقیقاتی ادارے اس بات پر بھی کام کررہے ہیں کہ آیا یہ ایک پورا گینگ تو نہیں جو معصوم بچوں ٹریپ کرکے ان کو ملیک میل کرتے رہیں ہیں۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 237/2025 درج، مقدمہ سیکشن 22 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔