دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں نہاتے ہوئے 11 سالہ ساحل ولد غفور ساکن نئی آبادی سید حسین نالہ پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا بچے کو فوری طور پر نکال کر آر ایچ سی دینہ منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا
اہلِ علاقہ نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی دعا دی ہے
