ڈی،پی،او ضلع مری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری متعدد ملزمان گرفتار۔

مری(اویس الحق سے)مری اور مضافات میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ملزمان کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ایسے میں ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر اے ایس پی زمان علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ ناصر محبوب اور ان کی ٹیم اسد جاوید ASI نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ادریس احمد عرف گورا ولد محمد صبیر سکنہ سانج تحصیل و ضلع مری کے قبضے سے 1110 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔