کلرسیداں (یاسر ملک)
سپاہی محمد رفیق شہید کی شہادت کو 50 برس مکمل۔بسنتہ میں پروقار تقریب، عوام کا زبردست خراجِ تحسین۔تفصیلات کے مطابق چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں بسنتہ، یونین کونسل بشندوٹ میں سپاہی محمد رفیق شہید کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب 14 اگست 1975 کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں وطنِ عزیز کے دفاع کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی رفیق کے اعزاز میں منعقد ہوئی۔تقریب میں شہید کے خاندان کے افراد، گاؤں کے باسیوں اور ارد گرد کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ شرکاء نے شہید کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سپاہی رفیق نے وطن کی مٹی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے امر مثال قائم کی۔یاد رہے کہ سپاہی محمد رفیق 1971 کی جنگ میں بھی شریک ہوئے اور زخمی ہونے کے باعث غازی کا اعزاز پایا۔ شہید کے بھتیجے محمد سدھیر اور دیگر اہلِ خانہ نے اس تقریب کا اہتمام کیا، جس کے اختتام پر شہید کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
