مری(اویس الحق سے)پاکستان کی بنیاد میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے یہ تاقیامت قائم رہے گا،آج کے جشن آزادی کی خوشی معرکہ حق کی عظیم کامیابی نے دوبالا کر دی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء طاہرہ اورنگزیب نے کوہسار یونیورسٹی مری میں جشن آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کوہسار یونیورسٹی مری کو صف اول کی یونیورسٹی بنائیں گے اور یہاں کے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی فکیلٹی سٹاف اور انتظامیہ کو بہترین رہائش بنا کر دی جائے گی تا کہ مری میں اعلی تعلیم کے بہترین معیاری ادارے کا خواب پورا ہو سکے۔
تقریب کی مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر محمسلطان نے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب t7om
ایم این اے اور ایم پی اے سمیت ڈی ،سی، ڈz32ی پی او اور دیگر افسران نےشرکت کی اور تقریف کی مہمان خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب نے کوہسار یونیورسٹی مری کی فوٹو گیلری کا بھی افتتاح کیا،مہمانوں نے شجرکاری میں حصہ لیا اور پودے لگائے۔
آخر میں طلباء وطالبات یونیورسٹی انتظامیہ،انتظامی افسران نے پرچم کشائی کی تقریب سمیت اٹھترویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔