کلرسیداں میں انسداد ڈینگی مہم جاری متعدد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

محکمہ ء صحت  کی جانب سے کلرسیداں میں  انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری  انڈور / آوٹ ڈور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ آپریشن میں مصروف ,ماہ اگست کے آغاز میں ہی متعدد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوئے محکمہ کی جانب سے  آوٹ ڈور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انضباطی کاروائی کے ساتھ  انڈور لاروا برامد ہونے پر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے دریں اثناء ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے ہمراہ  ڈینگی فوکل پرسن چوہدری عبد الغفار ،اینٹامالوجسٹ غلام احمد سمبل اور  آوٹ ڈور ٹیم لاروا برآمد ہونے والے مقامات کا دورہ بھی کیا جبکہ مختلف محلوں میں سویپنگ ایکٹیوٹی بھی کی گئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم  نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا تمام شہری گھروں دوکانوں اور خالی پلاٹوں کو صاف ستھرا رکھیں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں انسدا ڈینگی مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں  کے ساتھ تعاون کریں اور اہل علاقہ  احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں