جہلم ڈپٹی کمشنر کے پرسنل سیکرٹری ارشد محمود عہدے سے ریٹائر ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم میں 30 سال سے زائد عرصہ تک اپنی خدمات سرانجام دینے والے  انتہائی مخلص تحمل مزاج اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں مثبت پہچان رکھنے والے ارشد محمود بٹ پرسنل سیکرٹری ڈپٹی کمشنر جہلم آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے  ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس اور دیگر ضلعی انتظامیہ نے ارشد محمود بٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر ارشد محمود بٹ کو ڈپٹی کمشنر جہلم کی سرکاری گاڑیوں میں پروٹوکول کے ساتھ آج رخصت کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں