جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

مری(اویس الحق سے)ویک اینڈ کے موقع پر جہاں ہزاروں سیاح جی،پی،او چوک میں موجود تھے تو وہاں عشاء کی نماز کے وقت مرکزی جامع مسجد میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بناء کر آگ بھڑک اٹھی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نماز کی ادائیگی کے وقت مسجد میں ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالنا شروع کر دیا۔آگ مسجد کی دوسری منزل پر لگی تھی جس نے بڑے پیمانے پر نقصان کیا۔آگ اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک اس کے شعولے اور دھواں دیکھا گیا۔آگ کے وقت جی،پی،او چوک سیاحوں سے بھرا پڑا تھا جس سے سیاحوں میں خوف و ہراس دیکھا گیا اور ڈاک خانہ چوک سیاحوں اور مقامی لوگوں سے بھر گیا تھا۔ریسکیو 1122 کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تھی جس پر ریسکیو 1122 کے فائربریگیڈ کا عملہ فوری جامع مسجد پہنچ گیا جہاں خاصی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ جامع مسجد کو آگ کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں