جھنڈ اچیچی میں گیس لیکج دھماکے سے پانچ افراد جھلس گئے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جھنڈا چیچی کے مقام پر گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ گھر کی ایک دیوار زمین بوس ہو گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سوئی گیس کے اہلکاروں نے فوری طور پر گیس لیکج کی نشاندہی کر کے کنکشن بند کرنے اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں