پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ عوامی حلقوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔