رپورٹ :شہزادرضا سے/کلرسیداں تا راجہ بازار چلنے والی بس سروس کی من مانیاں جاری چالان ہونے کے باوجود کرایوں کی ہٹ دھرمی برقرار عوام سے زائد کرایہ لینے پر بس انتظامیہ ڈٹ گئی۔پنڈی پوسٹ ذرائع کے مطابق کلرسیداں تا راجہ بازار چلنے والی ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے کلرسیداں سے راجہ بازار 70 کی بجائے 100 روپے وصولی شروع کر دی تھی جبکہ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا تھا کرایوں میں اضافے پر کلرسیداں ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی تھی اور ایک گاڑی کو تھانہ میں بند کرتےہوئے متعدد کے چالان بھی کر دئیے تھے ٹریفک انچارج عمران نواب نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ بس انتظامیہ اس فیصلے پر یہ کہہ کر ڈٹ گئی ہے کہ آر ٹی اے سیکرٹری نے کرایوں میں اضافے کی اجازت دی ہے دوسری جانب آر ٹی اے سیکرٹری نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب بھی کرایوں میں اضافہ ہوا تو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔عمران نواب کا مزید کہنا تھا کہ کلرسیداں روات روڈ پر زائد کرایہ وصولی پر سخت ایکشن ہو گا لیکن راولپنڈی سے روات کے درمیان ٹریفک پولیس کو حرکت میں آںا چاہیے اور آر ٹی اے سیکرٹری کو عوامی مشکلات کے پیش نظر سخت نوٹس لینا چاہیے کرایوں میں ایک دم ہوشربا اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
149