وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں

مری(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا انہوں نےفیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اور طبی عملے سے بات چیت کی۔

ڈاکٹرزوطبی عملے سے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ سےبھی بات چیت کی اور وہاں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے.

اس موقع پر مریضوں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ ضعیف خواتین اور مریضوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دشوارگزار راستوں کے باعث ہمیں اتنی اچھی سروس ملے گئی لیکن اب ایسا ہمارے لئے ممکن ہو گیا ہے۔اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کا پھرپور شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں