23

صوبائی وزیر قانون و انصاف کی مری آمد 10 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں اور مرکزی امام بارگاہ کا دورہ

مری(اویس الحق سے)صوبائی وزیر قانون و انصاف ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر نگرانی محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس جناح ہال مری میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے انتظامات کی سخت ترین نگرانی کی جارہی ہے۔10 محرم الحرام کو مری شہر سمیت مظافاتی علاقوں سے جلوس برامد ہونگے۔ایسے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے علماء کرام کو اپنابھرپور کردار ادا کرناہوگا انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اتحاد بین المسلمین کی بےحد ضرورت ہے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے یہ اپیل ہے کہ سابقہ اختلافات نظر انداز کرتے ہوئے ایک پیج پر کھڑے ہو جائیں اور ایک دوسرے کو برداشت کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم سب حسینی ہیں اور امام عالی مقام کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنے آپ کو ایک اچھا انسان بنا سکتے ہیں جو پوری دنیا کےلئے مثالی ہو۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ،پولیس,امن کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور ،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپاء،ڈی پی او آصف امین اعوان،ڈی سی مری،چیف ٹریفک آفیسر مغیث احمد ہاشمی سمیت مری و کوٹلی ستیاں کی انتظامیہ و اداروں کے افسران نے شرکت۔اجلاس کے اختتام پر 10 محرم الحرام کو برامد ہونے والے مرکزی جلوس کے راستوں اور مرکزی امام بارگاہ منظور حسین مرزا کا دورہ کیا گیا اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں