علی امین گنڈاپور کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ عمران خان کی امانت تھا، جسے واپس کر دیا۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی چھوڑنے کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ نئے وزیراعلیٰ کا اعلان بھی عمران خان خود کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے اچانک استعفیٰ دے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی صوبائی اسمبلی کی نشست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑ رہے بلکہ صرف عہدہ چھوڑا ہے۔ نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان عمران خان خود کریں گے.