73

مری ایبٹ آباد روڈ ڈونگا گلی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ،ٹریفک مکمل بند جبکہ سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔

مری(اویس الحق سے) مری سے ملحقہ کے پی کے علاقے ڈونگا گلی کے مقام پر ایبٹ آباد جانے والی مرکزی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر بند ہو گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف بری طرح پھنس گئیں۔سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور روڈ کو بحال کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سڑک کو لینڈ سلائیڈنگ سے کلیئر کروایا جائے. دوسری جانب صوبائی حکومت نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں