راولپنڈی پولیس کی سنگین غفلت کا واقعہ سامنے آ گیا جہاں زیرِ حراست ڈکیتی کے ملزم محمد ایاز ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہو گیا۔ فرار ہونے کا واقعہ پنجاب ہاؤس کے قریب پیش آیا جب پولیس اہلکار ملزمان کو عدالت پیشی کے لیے کچہری لے جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق، تھانہ بنی کے اے ایس آئی طاہر سلطان اور کانسٹیبل عرفان عادل پر الزام ہے کہ وہ تین زیرِ حراست ملزمان — محمد ایاز (ڈکیتی کیس)، عبداللہ اور شیراز (منشیات کیس) — کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے عدالت لے جا رہے تھے۔ جب گاڑی پنجاب ہاؤس کے سامنے پہنچی تو ٹریفک جام کی وجہ سے رک گئی۔ اسی دوران ملزم محمد ایاز ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر گاڑی کا دروازہ کھول کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق، ملزم نالہ لئی میں چھلانگ لگا کر قریبی آبادی کی طرف بھاگ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اس واقعے پر انسپکٹر طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس آئی طاہر سلطان اور کانسٹیبل عرفان عادل کو غفلت، لاپرواہی اور سرکاری ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی متوقع ہے۔یہ واقعہ نہ صرف پولیس کی جانب سے ملزمان کی منتقلی میں غفلت کی ایک بڑی مثال ہے بلکہ یہ شہریوں کے اندر سیکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات بھی پیدا کر رہا ہے
اہم خبریں
راولپنڈی تھانہ روات مسلح ڈکیتوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت