تفصیلات کے مطابق مسماۃ ن۔ ب زوجہ محمد ارشد نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ مانسر حال مہریہ لینڈ اٹک میں رہائش پذیر ہوں میرا بیٹا اسفند جو کہ ڈان بریڈ میں کام کرتا ہے کے ساتھ جنید اقبال اور شہزاد سکنائے پشاور کے لین دین کے معاملات تھے جو مورخہ 16 جون 2025 کو دونوں ہمارے گھر آگئے اور دروازے پر دستک دی جیسے ہی میرے بیٹے نے دروازہ کھولا تو دونوں زبردستی اندر گھس آئے اور میرے بیٹے کو مارنا شروع کر دیا جو میں چھڑانے کی غرض سے آگے ہوئی تو مجھے دھکے دے کر گرا دیا، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور چاقو دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے خاتون شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں ہر دو ملزمان جنید اقبال ولد جاوید اقبال اور شہزاد ولد دلاور سکنائے پشاور کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
27