کلر سیداں( یاسر ملک) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عاصم ریاض نے سعد الیکٹرک سٹور پر ٹھنڈے شربت کی سبیل لگا کر خدمتِ خلق کا عملی مظاہرہ کیا۔
یہ ایک خوبصورت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو شدید گرمی میں شہریوں کے لیے راحت کا باعث بنا۔گرمی کے اس موسم میں ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن جاتی ہے،
خصوصاً اُن افراد کے لیے جو دھوپ میں سفر کرتے ہیں یا محنت مزدوری کرتے ہیں۔ راجہ عاصم ریاض کا یہ اقدام تحریک انصاف کے سماجی خدمت کے جذبے کی حقیقی عکاسی ہے۔
ایسے اقدامات نہ صرف عوامی فلاح و بہبود میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت روایات کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔