193

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی پورٹ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔ اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کرنے اور پاسپورٹ آفس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے نئی مشینوں کی تنصیب پر بھی بات ہوئی۔

محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت دی اور سائبر کرائمز کے خلاف اقدامات کے لیے ڈی جی این سی سی آئی اے کو مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کا کہا۔ انہوں نے سائبر سکیورٹی کو ایک نیا چیلنج قرار دیتے ہوئے افسروں کی تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں مختلف قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں