58

سول نافرمانی تحریک بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شروع کرینگے،گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہو گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم آنے کے بعد اس پر عمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی کہا کلیئرنس نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں پورے خیبر پختون خوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں