18

آخری کارڈ ابھی استعمال نہیں کروں گا،عمران خان

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہآخری کارڈ ابھی استعمال نہیں کروں گا،یہ بات عمران کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتائی۔علیمہ خان نےکہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا جو سانحہ ہوا اس کو مقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا اور 6 گھنٹے انتظارکیا، آج بھی جیل سے پیچھے روکا گیا آنے نہیں دیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کے اخبارات بند ہیں، ٹی وی کی سہولت بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو آج اور کل وکلا سے معلومات ملیں، ہم نے بھی ان کو سانحہ سے آگاہ کیا جس پر وہ صدمےمیں تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں