98

عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل آنیوالے پارٹی رہنما گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، احمد بچھر اور صاحبزادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا۔تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا ہے


اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں