64

پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں 17 نومبر تک سکول بند رکھنے کا اعلان

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب میں اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر مختلف اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔اس بابت محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی تا بارہویں کلاس تک تمام سکولوں، کالجز کو کل سے 17 نومبر تک لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کا اطلاق راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن پر ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں