کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاک نیوی کے چیف پیٹی آفیسر قیصر نذیر ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی علاقہ درکالی شیرشاہی ڈھوک کشمیریاں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی پی ٹی آئی کے رہنما و رکن بلدیہ کلر سیداں ساجد محمود بٹ کے ماموں زاد بھائی تھے۔35 سالہ متوفی کراچی میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ڈینگی بخار ہو گیا جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد مالک حقیقی سے جا ملے۔متوفی کی اہلیہ دس سال قبل انتقال کر گئی تھیں اور اب سوگوران میں صرف 14 سالہ بیٹی چھوڑی ہے۔
179